15 June 2017 - 17:23
News ID: 428562
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے تاکید کی : اس وقت لوگ نیکی و کمال تک نہیں پہوچ سکتے ہیں جب ان کا والی و زمامدار نیک شخص ہو، اگر قواعد و ضوابط دینی اقدار کے ساتھ نہ ہوں تو انسان کامیابی تک نہیں پہوچے گا ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے مقدس شہر قم میں قائد انقلاب اسلامی کے آفس میں منعقدہ درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ لوگ اس زمانہ میں نیک و کامیاب ہونگے کہ ان کا والی بھی صحیح ہو ، کہا : دوسری طرف والی کی کامیابی کی شرط بھی لوگوں کی مدد کرنے میں ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : : لوگ نیکی و کمال تک نہیں پہوچ سکتے مگر یہ کہ ان کا والی و زمامدار نیک شخص ہو ، اگر دوطرفہ  حقوق عوام اور والی کے درمیان نافذ ہوگا تو ایسے معاشرے میں حق عزت پیدا کرے گی ، اگر قواعد و ضوابط دینی اقدار کے ساتھ نہ ہوں تو انسان کامیابی تک نہیں پہوچے گا ۔

حوزہ علمہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ جب صحیح دین کا راستہ کام کا معیار ہو تو ایسے مستحکم حکومت ہمیشہ باقی رہتی ہے بیان کیا : ایسے حالات میں دشمن جو کہ لالچ رکھتے ہیں اس طرح کی حکومت کو ختم کرنے میں نا امید ہو جاتے ہیں ، والی و عوام کے حق کی رعایت دشمنوں کو مایوس کرتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬