رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے دھشت گرد داعش پر میزائل حملے کو سراہا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ملت ایران کی بھرپور شرکت نے ایران کے اسلامی نظام کو عزت عطا کی ہے کہا: امریکہ کی سامراجی حکومت طاغوت کا مکمل مظہر ہے کیونکہ آج اس حکومت کے خونی پنجے یمن، بحرین اور شام سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی مسلم قوموں کے جسم و جان میں پیوست ہیں ۔
آیت الله خاتمی نے امریکا اور اسرائیل مردہ باد کا نارہ یوم قدس ریلی کا جسم بتایا اور عالم اسلام کا اتحاد، سامراجیت سے نفرت اور ظلم سے مقابلہ اس ریلی کی روح جانا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مسلمان اب اس بات کو برداشت نہیں کرسکتے کہ ان کی سرزمین کا ایک حصے غارت کیا جائے اور وہ خاموش تماشائی بنے رہیں کہا: عالمی یوم قدس ریلی ، اس عکس العمل کی ہلکی سی جھلک ہے کہ جو حضرت امام خمینی رہ کے حکم سے ماہ مبارک رمضان کے آخری دن پوری دنیا میں انجام پاتی ہے ۔
تہران کے امام جمعہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالمی سامراج کی مکمل نشانی قرار دیا اور کہا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت آل سعود یعنی سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض ممالک بھی اس سامراجی حلقے میں شامل ہونا چاہتے ہیں ۔
سامراجیت سے نفرت یعنی امریکا اور اسرائیل مردہ بادہ
انہوں نے سامراجیت کو طاغوت کا مکمل مصداق بتایا اور کہا: خداوند متعال نے پیغمبروں کو طاغوتیت سے مقابلے کے لئے مبعوث کیا تھا لہذا ہم بھی چونکہ پیغمبروں کے پیرو اور ان کے راستے پر چلنے والے ہیں سامراجیت سے مقابلہ ہمارا فریضہ ہے ۔
آیت الله خاتمی نے مزید کہا: سامراجیت سے پرھیز اور نفرت یعنی امریکا مردہ بادہ ، اسرائیل مردہ بادہ ، عالمی سامراجیت مردہ بادہ اور امریکا کی سرپرستی میں تشکیل پانے والی سامراجی حکومتیں مردہ بادہ ہے ، وہ لوگ جو دنیا کے مختلف گوشے میں مسلمانوں کی خون کی پیاسے بنے ہیں کہ یمن و شام اور بحرین اس کا چھوٹا سے مصداق ہے ۔
انہوں نے علاقہ کی بعض حکومتوں کو غاصب صھیونیت اور امریکا سے ہاتھ ملانے پر شدید تنقید کی نشانہ بنایا اور سعودیہ کے ولی عھد کو خطاب کرتے ہوئے کہا: تم اس سے بھی کہیں حقیر ہو کہ تہران کی امنیت کو خدشہ دار کرو اور جنگ کو تہران تک کھینچ کر لا سکو ۔
مجلس خبرگان رھبر کی بنیادی کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صدام حسین تو تم سے بھی کہیں زیادہ مضبوط تھا اور تمہاری حمایت بھی اسے حاصل تھی ، مگر وہ بھی ہمارا کچھ بھی نہ بگاڑ سکا، تم تو شمار کرنے کے بھی لائق نہیں ہو کہا: آج امریکا مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد کا نارہ آل سعود مردہ باد کے برابر ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا داعش پر حملہ لائق تحسین ہے
انہوں نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں داعش پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے حملہ کو سراہا اور کہا: امریکی سینٹ میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے تصویب کئے جانے کے ھم زمان یہ حملہ ، اس بات کا پیغام ہے کہ تم جتنی بھی پابندی لگانا چاہو لگاو مگر ہم اپنے دینی اصولوں سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ۔
آیت الله خاتمی نے امریکی حکمرانوں کو کہا: تم ایران کے میزائل سیسٹم کو بند کرنا چاہتے ہو مگر ہم دن بہ دن اپنی میزائلی طاقت کو بڑھاتے جائیں گے ۔
انہوں نے سپاہ کے میزائلی حملہ کا غاصب صھیونیت اور علاقے میں موجود امریکی پٹھووں کو ایران کے میزائلی پروگرام کا خصوصی پیغام کا حامل بتایا اور کہا: ہم ملک کی حفاظت اور امنیت کے سلسلے میں کوئی مزاق برداشت نہیں کریں گے اور نارے بازی بھی نہیں کرتے کیوں کہ یہ فقط میڈیم رینج کی میزائلیں تھیں ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دھمکیوں اور میزائلی حملے کے درمیان چار گھنٹے سے بھی کم کا فاصلہ تھا کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران کی مسلح فورسز رھبر معظم انقلاب اسلامی کی مکمل پیرو ہے ، وہ مسلح فورسز جو یہ نارہ لگاتی ہیں کہ اے میرے رھبر آپ کا ایک اشارہ ہمارا سر کے بل دوڑنا ، یہ نظام اسلامی کی قدرت کا بیان گر ہے ۔
ایران پر امریکی سینٹ کی پابندیاں جوھری معاھدے کی خلاف ورزی ہے
انہوں نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی سینٹ کی جانب سے ایران پر لگانے جانے والی نئی پابندیوں پر سو اراکین میں سے 98 رکن نے مثبت ووٹ دیا کہا: امریکی سینٹ کی نئی پابندیاں ، جوھری معاھدے کے جسم و روح دونوں ہی کی خلاف ورزی ہے ، ایرانی عوام اس عھد شکنی کا منھ توڑ جواب دینے کی خواہاں ہے ۔
آیت الله خاتمی یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکا کے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن دونوں ہی نظام اسلامی ایران کے دشمن ہیں کہا: ملت ایران اپنے میزائل سیسٹم پر مصمم ہے اور ایک قدم بھی اس سے پہچھے نہیں ہٹنے والی ۔
انہوں نے تاکید کی : آج کہتے ہیں میزائل سیسٹم نہ رکھو ، کل کہیں گے ٹینکس اور توپ بھی ختم کردو اور اس کے بعد کہیں کہ بندوقیں بھی پھینک دو ، اس کا مطلب یہ کہ انقلاب اسلامی کو نابود کردو جب کہ ملت ایران اپنے آخری قطرہ خون تک اور آخری سانسوں تک انقلاب اسلامی کی حمایت کرے گی ۔
تہران کے امام جمعہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کو امریکا کو ناقابل اعتماد ہونے کی نشانی بتایا اور دنیا کے جمھوریت پسند لوگوں سے خطاب میں کہا کہ وہ امریکا کو بخوبی پہچان لیں ۔
ہم اس انداز میں باتیں نہ کریں کہ امریکا کو توقع بندھے
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کہ ہم اس کی حمایت کریں گے جو ایران کے نظام حکومت کو صلح آمیز طریقے سے بدل سکے ، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : تم 38 سال سے نظام اسلامی کو بدلنے میں کوشاں ہو مگر ابھی تک تمھارے خوابوں کی تعبیر نہ مل سکی اور خدا کے فضل و کرم سے تمہیں اپنے خواب کی تعبیر نہیں ملے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۱۶۶