‫‫کیٹیگری‬ :
21 June 2017 - 05:33
News ID: 428647
فونت
انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام ؛
انجمن شرعی شیعیان کشمیر ھندوستان نے قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔
 کشمیر میں  قرآن خوانی کا انعقاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محافل اُنس با قرآن کے پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور خدمات انجام دینے والے قاری حضرات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی عظمت اور فضیلت کا سب سے نمایاں اور مسملہ پہلو اس ماہ مبارک میں قرآن کریم کا نزول ہے۔ 

اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے خصوصی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں آغاز ماہ مبارک سے ہی محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے کئی مراکز پر مقتدر قاریانِ قرآن کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ قدیمی امام بارگاہ حسن آباد سرینگر میں روزانہ محافل اُنس با قرآن کی مجالس آراستہ کی جا رہی ہے۔ جہاں کئی معروف قاریان قرآن کریم کی رہنمائی میں سینکڑوں مومنین قرآن خوانی کی سعادت سے سرفراز ہو رہے ہیں۔

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے محافل اُنس با قرآن کے پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور خدمات انجام دینے والے قاری حضرات کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی عظمت اور فضیلت کا سب سے نمایاں اور مسملہ پہلو اس ماہ مبارک میں قرآن کریم کا نزول ہے۔ نزول قرآن کے اس ماہ مقدس میں قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت، آیات قرآنی پر تفکر اور قرآنی احکامات پر عمل کرنے کا عزم تقاضائے ماہ رمضان ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬