23 June 2017 - 19:35
News ID: 428690
فونت
حسین جابری انصاری:
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خطرناک کھیل شروع کر دیا ہے جس میں اسے بری طرح سے شکست ہو گی۔
حسین جابری انصاری

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے جنگ کو ایران کی سرحدوں تک پہنچانے کے بارے میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور ایران کی تنبیہ کی ضرورت کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایسی اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے مختلف علاقوں میں انقلاب مخالف عناصر اور گروہوں سے رابطہ برقرار کیا ہے اور اس نے اس طرح خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کے اس کھیل سے سعودی عرب کے لئے بڑے اسٹریٹیجک مسائل پیدا ہو جائیں گے۔

حسین جابری انصاری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ علاقے کے بعض حکام نے ماضی سے درس نہیں لیا، کہا کہ گذشتہ عشرے کے دوران عراق، شام اور یمن میں دہشت گردی کے حربے کے استعمال پر مبنی پالیسیوں سے پوری دنیا میں دہشتگردی اور انتہا پسندی بڑھی ہے اور اس وقت دہشت گردی، ایک عالمی مسئلے میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی عزم و ارادے کا حامل، علاقے کا ایک مستحکم اور طاقتور ملک ہے اور ایرانی قوم اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے گی کہ دہشت گردی کو ایران کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬