‫‫کیٹیگری‬ :
23 June 2017 - 19:30
News ID: 428691
فونت
ایران کے اعلی حکام اور رہنماؤں نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کر کے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
عالمی یوم قدس کا جلوس / ایران

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عالمی یوم قدس کے جلوسوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس کا پیغام، ملت ایران کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا پیغام ہے-

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ تسلط پسندانہ نظام خاص طور سے امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادی کوشش کر رہے ہیں کہ فلسطین کے اصلی موضوع کو ایرانوفوبیا جیسے فرعی مسائل میں تبدل کر دیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے-

آئین کی نگراں کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی کے عوام، فلسطین اور انقلاب کے اہداف کے دفاع کے لئے میدان میں اترے ہیں اور انھوں نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے-

ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے بھی صیہونی حکومت کو اسلامی ممالک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو مسلم ملکوں کی اصلی دشمن صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد کی کوشش کرنا چاہئے-

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے عالمی یوم قدس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ظلم و جور کو قبول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اور حقیقی مسلمان کو ہمیشہ ظلم کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہئے-

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی سیکورٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن قرار دیا اور کہا کہ جو بھی ملک یا گروہ کسی بھی طرح سے اسے نقصان پہنچائے گا اسے ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ جس کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکے گا-

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے بھی جعلی صیہونی حکومت کو علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا عامل قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یوم قدس، احیائے اسلام اور تمام مسلمان قوموں کے اتحاد کا دن ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی یوم قدس کو حق و باطل کے مقابلے کی علامت قرار دیا اور کہا کہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں کا اہم پیغام یہ ہے کہ مسلم امۃ ظلم کو کہ جسے عالمی سامراج کی حمایت حاصل ہے، ہرگز برداشت نہیں کرے گی-

فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیراعلی میجرجنرل سید حسن فیروز آبادی نے بھی یوم قدس کے جلوسوں کے موقع پر کہا کہ یوم قدس کا مطلب، عالم اسلام کے سب سے بڑے مسئلے کی حیثیت سے ملت فلسطین کے حقوق کی حمایت کرنا ہے-

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬