23 June 2017 - 18:39
News ID: 428677
فونت
امیر العظیم:
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جب تک امریکی دوستی کے فریب سے باہر نہیں نکلتے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی، امریکہ دھوکے باز، طوطا چشم اور ناقابل اعتبار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور جب کبھی پاکستان پر کڑا وقت آیا، امریکہ نے نظریں پھیر لیں۔
امیر العظیم

ارسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم نے گذشتہ شب سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جب تک امریکی دوستی کے فریب سے باہر نہیں نکلتے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی، امریکہ دھوکے باز، طوطا چشم اور ناقابل اعتبار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور جب کبھی پاکستان پر کڑا وقت آیا، امریکہ نے نظریں پھیر لیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے جس نے ہمیشہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کی۔

امیر العظیم نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کی امداد روکنے اور ڈرون حملے تیز کرنے کی دھمکی امریکی راگ الاپنے والے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہمیں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے امریکی غلامی سے باہر نکلنا ہوگا، امریکی کاسہ لیس حکمرانوں نے قوم کی آزادی اور خود مختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے، امریکی دھمکیوں کا موثر جواب دینے کی بجائے حکمران بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، مگر بزدل حکمرانوں میں اتنی جرأت اور حمیت نہیں کہ قوم کے عزت و وقار کی حفاظت کر سکیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬