02 July 2017 - 18:57
News ID: 428819
فونت
حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کل جنوبی ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں ایک مسلح تصادم کے دوران دوعام شہریوں کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے شدید زخمی ہونے کے خلاف آج اتوار کو کشمیر میں عام ہڑتال کی کال دی تھی۔

ہڑتال کی وجہ سےتمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔

حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل جنوبی ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں ایک مسلح تصادم کے دوران دوعام شہری اور لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے جس کے بعد حالات کشیدہ ہوئے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬