‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2017 - 23:17
News ID: 428694
فونت
بہرام قاسمی:
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کل جمعہ کے روز مسجدالحرام پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجدالحرام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے خطے کے ممالک سے ہوشیار رہنے اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے ہفتہ کے روز چند دہشتگرد عناصر کی جانب سے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام پرناکام دہشتگردی کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےعلاقائی ممالک پر زور دیا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں.انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پوری دنیا،علاقے اور اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ کوئی قوم، مذہب، دین اور سرحدوں کو نہیں جانتے اور وہ اپنے شیطانی عزائم تک پہنچنے کے لئے حتی کہ مسلمانوں کے سب سے مقدس مقامات کو بھی نشانہ بناتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر جگہ مذمت کرتا ہے اور انسداد دہشتگردی کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے.

واضح رہے کہ کل  جدہ کے جنوب مشرق میں واقع علاقے العلیا میں ایک دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا.

سعودی سیکورٹی فورسز مکہ اور جدہ میں اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتارکرلیا ہے.

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں پاراچنار میں کل ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں نہتے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا. انہوں نے شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا.

بہرام قاسمی نے اس افسوسناک سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دن جب دنیا کے مسلمان فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند اور صہیونی مظالم کی مذمت کرتے ہیں کچھ صیہونی نواز دہشتگرد عناصر نے پاکستانی عوام کو خون میں نہلا کر دہشتگردی اور صیہونیزم سے اپنے گٹھ جوڑ کو واضح کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں یوم القدس کے موقع پر دوخودکش دھماکوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے شہید اورزخمی ہونے والوں میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬