رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نماز عید فطر کمیٹی تہران کے چئرمین سید باقر پیشنمازی نے نماز عید سعید فطر پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: احتمالا بروز دوشنبہ ۲۶جون کو مصلائے امام خمینی(ره) تہران میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں نماز عید الفطر منعقد ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا: مصلائے امام خمینی(ره) کے دروازے صبح ۵ بجے نمازیوں کے لئے کھل جائیں گے ۔
نماز عید فطر کمیٹی تہران کے چئرمین نے نماز عید فطر کے مختلف پیغامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: نماز عید فطر ، کفر و نفاق فرنٹ کے مقابل عالم اسلام میں اتحاد و یکہجتی اور اقتدار کا احساس دلاتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس نماز کی عظمت بہت زیادہ ہے ، عوام نے شرکت کر کے ہمیشہ اس بات کو ثابت کیا ہے وہ اسے بخوبی سمجھتے ہیں ۔
سید باقر پیشنمازی نے کہا: رهبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں ہونی والی نماز عید الفطر میں ایرانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلم ممالک کے سفیر ، طلباء اور عوام بھی شامل ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۸