‫‫کیٹیگری‬ :
24 June 2017 - 23:45
News ID: 428699
فونت
حجت الاسلام والمسلمین وحید پور:
اسلامی جمھوریہ ایران میں شرعی مسائل کے ماھر نے فطرہ کے حوالے نفقہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا: اگر کسی کے یہاں شب عید مہمان آجائے تو فقط مہمان ہونے کی وجہ سے اس کا فطرہ میزبان پر واجب نہیں ہے بلکہ میزبان اپنا فطرہ خود ادا کرے ۔
حجت‌ الاسلام ‌والمسلمین حسین وحید پور

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران میں شرعی مسائل کے ماھر حجت الاسلام والمسلمین حسین وحید پور نے حضرت معصومہ قم میں مسئلہ بیان کرتے ہوئے فطرے کے احکام بیان کئے اور کہا: دین اسلام میں ہر مومن پر واجب ہے کہ شب عید فطر اپنا فطرہ نکال دے اور عید فطر کے دن نیازمندوں میں تقسیم کردے ۔

حضرت معصومہ قم میں شرعی مسائلہ ماھر نے یہ کہتے ہوئے فطرہ واجب ہونے کے لئے نفقہ شرط ہے کہا: شیعہ فقہ کی نگاہ میں انسان تمام ان لوگوں کا فطرہ ادا کرے گا جن کا نفقہ اس کے ذمہ ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس کا نفقہ کسی کی گردن پر ہو اور وہ شب عید فطر گھر پر نہ ہو تو بھی گھر کے ذمہ دار پر واجب ہے کہ وہ اس کا فطرہ ادا کرے کہا: جیسے طلبا، فوجی ، سپاہی اور دیگر تمام وہ افراد جو کسی وجہ سے خانودے کے درمیان نہیں ہیں ، گھر کے ذمہ دار اور ولی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا فطرہ ادا کرے ۔

حجت الاسلام و المسلمین وحید پور نے نفقہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا: اگر کسی کے یہاں شب عید مہمان آجائے تو فقط مہمان ہونے کی وجہ سے اس کا فطرہ میزبان پر واجب نہیں ہے بلکہ میزبان خود اپنا فطرہ ادا کرے ، لہذا مراجع تقلید عظام نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شب عید فطر آنے والے مہمان کا فطرہ خود میزبان یا اس کے ولی کی گردن پر ہے جسے وہ ادا کرے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر کوئی کسی کے گھر کئی دنوں سے مہمان ہو اور شب عید فطر بھی اسی کے دسترخوان کھانا کھائے تو اس کا فطرہ میزبان پر واجب ہے کہا: البتہ اگر شب عید فطر اس کے دسترخوان پر کھانا نہ کھائے تو اس کا فطرہ میزبان کی گردن پر نہیں ہے ۔

حرم حضرت معصومہ قم (س) میں شرعی مسائل کے ماھر نے مزید کہا: اگر بیٹی عید سے کچھ دنوں پہلے مائکے چلی جائے تو اس کا فطرہ شوھر کی گردن پر نہیں ہے بلکہ اس کے مائکے والوں کے ذمہ ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین وحید پور نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ نہیں ہے کہا: اگر عید کا چاند نکلنے سے پہلے بچے پیدا ہوجائے تو گھر کے ذمہ دار اور ولی کی ذمہ داری ہے کہ اس بچے کا فطرہ ادا کرے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۹۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬