27 July 2017 - 14:25
News ID: 429204
فونت
میجر جنرل محمد حسین باقری :
ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا : صیہونیزم اور دہشتگردی جیسے عالمی خطرے اور سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں اور حکمت عملی سے نمٹںے کے لئے علاقائی ممالک کا مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے ایک فوجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نے کہا ہےکہ عالمی سامراجی اور صہیونی پالیسیاں ہر صورت ناکام ہوں گی۔

اس موقع پر انہوں نے تکفیری دہشت گردوں سے لڑنے اور موصل میں موجود داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ اور اس طرح اسلام دشمن عناصر کے خلاف دیگر کاروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیزم اور دہشتگردی جیسے عالمی خطرے اور سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں اور حکمت عملی سے نمٹںے کے لئے علاقائی ممالک کا مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی پیش رفت سے عالم اسلام اور ایران کی بڑی کامیابی ظاہر ہوتی ہے اور جدید اسلامی تہذیب میں داخل ہونے کے لئے راہ ہموار ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬