رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات دمشق کے دورے پر آئے ہوئے حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ روز روز شامی وزیر اعظم 'عماد خمیس' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کی رکاوٹوں کو خاتمہ کرنا اور اس تعلقات کی مضبوطی چاہتا ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہمارے ملک کے موقف کی تبدیلی ممکن نہیں ہے اور دہشتگردوں سے مقابلے کرنے میں ہم شامی حکومت اور قوم کی اپنی حمایت جاری رہیں گے۔
انہوں نے شامی عرسال خطے میں شامی فوجوں کی کامیابی پر اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی پوزیشن کی ترقی کے لئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔
عماد خمیس نے اقتصادی اور اسٹریٹیجک کے نئے تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قوموں کے مفادات کے لئے کارو باری، سرمایہ کاری، شام اور ایران کی ایک مشترکہ اعلی کمیٹی اور نجی شعبوں کی سرگرم کرنا ناگزیر ہے۔
شامی وزیر اعظم نے کہا کہ شام موجودہ بحرانوں کے حل کے لئے قومی اصولوں اور اقدار کو کوئی نقصان کے بغیر سیاسی مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/