آيت الله عبد النبی نمازی:
کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: بعض افراد یہ تصور کرتے ہیں کہ حوزہ علمیہ ان کی ترقی کا زینہ ہے لہذا طلاب کو الھی معارف اس طرح پڑھایا جائے کہ طلاب دنیا پرست نہ بنیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی کاشان سے رپورٹ کے مطابق، کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آيت الله عبد النبی نمازی نے اج ظھر سے پہلے صوبہ اصفهان و کاشان کے حوزه علميہ کے طلاب سے ملاقات میں کہا: طلاب دنیا پر توجہ کرنے کے بجائے الھی معارف پر توجہ دیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ میں وہ افراد قدم رکھیں جو دینداری اور اخلاقیات پر توجہ رکھ سکتے ہوں کہا: بعض افراد یہ تصور کرتے ہیں کہ حوزہ علمیہ ان کی ترقی کا زینہ ہے ۔
آيت الله نمازی مزید کہا : امر بالمعروف اور نہی عن المنکر حوزہ علمیہ کی اساس و بنیاد ہے لہذا حوزہ علمیہ کے اساتذہ ، طلاب کو ترک محرمات و انجام واجبات پر خصوصی توجہ دلائیں ۔
انہوں نے طلاب کے اندر علمی غرور خطرناک بتایا اور کہا کہ مکارم الاخلاق میں غرور، مفسد اخلاق ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۰۱
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے