13 August 2017 - 15:11
News ID: 429466
فونت
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
 اسما‏عیل ولد الشیخ و محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے  یمن  اسماعیل ولد الشیخ احمد نے دورہ تہران کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے اس موقع پر یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یمن میں انسانی بحران کے فوری خاتمے پر زور اور مسائل کے حل کے لئے سیاسی طریقوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے حملوں سے پیدا ہونے والے انسانی المیے کے بارے میں گفتگو کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کے اتحادیوں کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے یمن میں طویل جنگ کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی کمی سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے یمن کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور تعاون کا بھی اعلان کیا۔

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےخصوصی نمائندے یمن کے بحران کے خاتمے کے لئے ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے تہران کے دورے پرہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬