
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے سنیئر سیاسی تجزیہ کار 'موسی قربانوف' کا کہنا ہے کہ آج نام نہاد مسلمان دہشتگرد عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے امریکہ کے سہولیت کار بنے ہوئے جبکہ امریکہ ترکی اور عرب ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔
یہ بات ماسکو میں بسنے والے آذری برادری کمیونٹی کے صدر اور جامعہ اہل بیت (ع) کے سربراہ موسی قربانوف نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکمران اسلام کے خلاف دہشتگردوں اور شدت پسند دہشت گردوں کا استعمال کر رہا ہے جس کا ایک اہم مقصد خطے کو تباہی کی طرف دکھیلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایک تیر سے دو ہدف نشانہ بنارہا ہے ایک طرف سے اسلاموفوبیا پھیلارہا ہے دوسری طرف اسلامی امت کو کمزور کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش جسے خطرناک تنظیم کو امریکہ کے جاسوسی ادارے 'سی آئی اے' نے بعض عرب اتحادی ممالک کی مدد سے تیار کیا اور خطے کو تباہ کرنے کے لئے خوب اسے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا بدقسمتی سے دنیا کے اسلامی ملکوں میں سے صرف دو تین ممالک داعش سے باقاعدگی سے لڑرہے ہیں جس میں ایران سر فہرست ہے۔
انہوں نے اسلامی حکمرانوں سے کہا کہ وہ امریکہ کے دہوکے میں نہ آئیں اور اتحاد اور اخوت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/