‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2017 - 23:54
News ID: 429764
فونت
پروگرام سے خطاب میں مقررین نے سانحہ منٰی کو سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر منٰی میں ہزاروں حجاج شہید ہوئے اور امت مسلمہ میں غم و غصہ کی فضا وجود میں آئیں۔
شہداء منٰی کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان قم اور دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے سانحہ منٰی کے شہداء اور شہید علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی دوسری برسی کی مناسبت سے شہداء کانفرنس منعقد ہوئی، پروگرام سے خطاب میں مقررین نے سانحہ منٰی کو سعودی عرب حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر منٰی میں ہزاروں حجاج شہید ہوئے اور امت مسلمہ میں غم و غصہ کی فضا وجود میں آئی۔ مقررین نے کہا سانحہ منٰی کے بعد سعودی عرب کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر فخرالدین بہترین دانشمند اور محقق تھے، شہید ڈاکٹر فخرالدین کی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی، شہید نے اسلام ناب محمدی (ص) کی ترویج و تبلیغ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا، ان کی شہادت سے ایک مجاہد و مبارز عالم دین سے محروم ہوگئے ہیں۔ شہداء کانفرنس سے پہلے شہداء منی بالخصوص شہید حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ /۹۸۹/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬