01 September 2017 - 23:52
News ID: 429763
فونت
پولیس ذرائع کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائر لیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے، مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کی چھ پلاٹونز جبکہ ضلعی ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی ریزرو پلاٹونز بطور اضافی نفری سیکورٹی فرائض انجام دے رہی ہیں۔
پاکستان پولیس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سیکورٹی پلان تیار کرلیا، 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کا سیکورٹی پلان تیار کرلیا جس کے تحت کراچی پولیس کے 9135 پولیس افسران اور جوان سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ شہر کے تینوں زونز میں مجموعی طور پر 4341 مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، جماعت خانوں میں نماز عید پڑھائی جائے گی۔ تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے۔ مذکورہ مجموعی ڈپلائمنٹ کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کی چھ پلاٹونز جبکہ ضلعی ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی ریزرو پلاٹونز بطور اضافی نفری سیکورٹی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت اور دیگر ضروری سیکورٹی اقدامات سے قیام امن کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے تمام تر امور کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص ڈیوٹی پوائنٹس کو کسی بھی صورت خالی نہ چھوڑا جائے تاکہ عید کے تینوں دنوں میں سیکورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ /۹۸۹/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬