رسا نیوز ایجنسی کی رپوررٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے ذریعے نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دینے کے بعد مسلمانوں نے مسجد امام صادق علیہ السلام کے باہر مجبورا فرادا نماز ادا کی۔
بحرین کے ٹیلی ویژن چینل چودہ نے خبردی ہے کہ بحرینی شہریوں نے الدراز کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک پرامن تحریک اور جد وجہد جاری رکھیں گے ۔
بحرینی شہری پرامن طریقے سے مظاہرہ کررہے تھے اس کے باجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا۔
بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرلئے جانے کے بعد سے الدراز کے علاقے میں آئے دن آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں۔
اگرچہ الدراز کا علاقہ گذشتہ پندرہ مہینے سے سیکورٹی فورس اور فوج کے محاصرے میں ہے لیکن اس کے باوجود بحرینی شہری الدراز میں جمع ہو کر بحرین کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتےہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰