01 September 2017 - 23:50
News ID: 429762
فونت
حجت الاسلام ناظر تقوی:
عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عالم اسلام میں اخوت، محبت، ایثار اور اس قربانی کے جذبے کو اجاگر کریں، مسلمان اپنے درمیان اتحاد اور وحدت کی فضاء کو قائم کریں۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیمؑ کی سنت راہ خدا میں ایثار اور قربانی کا بہترین عملی نمونہ ہے، مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عالم اسلام میں اخوت، محبت، ایثار اور اس قربانی کے جذبے کو اجاگر کریں، مسلمان اپنے درمیان اتحاد اور وحدت کی فضاء کو قائم کریں۔ اپنے بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ آج عالم اسلام کو جو چیلنجز درپیش ہیں اور مسلمان جن مشکلات میں مبتلا ہیں، اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں میں اختلافات اور انتشار ہے، دنیا میں اسلام کا جو تصور پیش کیا جاتا ہے، وہ یہ ہے کہ اسلام دہشتگردی اور انتہاپسندی کو فروغ دینے والا مذہب ہے، اسلام دشمن قوتیں جنہوں نے پوری دنیا میں دہشتگرد پالے اور اُن پر کثیر سرمایہ خرچ کیا، یہ وہی استعماری طاقتیں ہیں، جو اسلام کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، جبکہ اسلام ایک امن پسندی اور بھائی چارگی کا مذہب ہے، جس میں کیڑے مکوڑوں کے بھی حقوق بیان کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکا اور اسرائیل کی یہ سازشیں پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں، امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے، ہم برما، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما، کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو روکنے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬