رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ سید محمود شاہرودی نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رہبری خبرگان کونسل کے نائب سربراہ کے بیانیہ کا متن شرح زیر ہے :
وَ مَنْ يَقْتُل مُؤْمِناً مُتَعَمِّدا فَجزَاؤهُُ جَهَنمَُّ خالِدا فيها وَ غضَِبَ اللهَُّ عَلَيْهِ وَ لعََنَهُ وَ أَعَدَّ لَهُ عَذابا عظَيما
میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف غیرانسانی اقدامات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو سب دیکھ رہے ہیں جس پر تمام عالم اسلام کے دل مجروح ہیں اور انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ اس صورتحال پر تمام عالم اسلام غم سے نڈھال ہے ۔ میانمار کی حکومت کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی قلعی کھل گئی ہے انسانی حقوق کے عالمی ادارے صرف امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انسانی حقوق اور آزادی کا دفاع کرنے کے نام نہاد دعووں کا مقصد بعض ممالک بالخصوص اسلامی ریاستوں میں سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے اثرو رسوخ بڑھانا ہے۔ عالمی سامراج اور اس کے اتحادی انسانی حقوق اور آزادی کے نام نہاد دعوے کرتے ہیں مگر وہ مظلوم اقوام کے خلاف ظلم و ستم روکنے کے لئے نہ کچھ کرتے ہیں اور صہیونیوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو فلسطین کے نہتے بچوں کا قتل عالم اور امت مسلمہ کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
میں اس دل مجروح کر دینے والے مصیبت پر ساحت قدسی نبی اعظم صلی الله علیہ و آلہ و سلم و امام عصر ارواحنا له الفداء اور قائد انقلاب اسلامی اور تمام اسلامی امت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ عالم اسلام کے جید علما بالخصوص اسلامی حکمرانوں پر زور دیا کہ وحدت اور اجتماعی تعاون کے ذریعے امت مسلمہ کے حقوق کا دفاع بالخصوص میانمار میں مسلمانوں کو درپیش انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کے لئے قدم بڑھائیں۔ اور علماء اسلام دشمنوں کی طرف سے شیطانی سازش اور سامراجی دنیا کی طرف سے ہو رہی سازش کے سلسلہ میں امت کو بیدار کریں اور اسلامی امت کو قسم کھائے ہوئے دشمنوں سے مقابلہ کے لئے اتحاد و یکجہتی کی طرف دعوت دیتا ہوں اور خداوند عالم سے کلمہ توحید کی زیادہ سے زیادہ بلندی و سرفرازی کے لئے دعا کرتا ہوں اور سامراجیت و ظالمین کی نابودی کا خواہاں ہوں ۔
و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
سید محمود هاشمی شاهرودی
/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۷۶/