14 September 2017 - 21:44
News ID: 429949
فونت
ایرانی وزیر صحت :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ میانمار میں متاثرہ مسلمانوں کے لئے طبی سامان بھیجنے پر آمادہ ہیں۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ میانمار میں متاثرہ مسلمانوں کے لئے طبی سامان بھیجنے پر آمادہ ہیں۔

 یہ بات حسن قاضی زادہ ہاشمی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران میانمار میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر کے ساتھ میانمار میں روہنگیائی مسلمانوں کے نسل پرستی پر مذاکرات کرتے ہوئے طبی عملے اور طبی امداد بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔

ہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی تنظیموں کی اہم ذمہ داریاں ایسے جرائم کو روکنا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی قابل قبول نہیں بلکہ ان کو ایک سنجیدہ اقدام کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی برادری کی جانب سے میانمار میں مسلمانوں کے لئے طبی امداد بھیجنے کا موقع حاصل ہوئے تو اسلامی جمہوریہ ایران جلد سے ان مظلوم مسلمانوں کی انسانی امداد کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬