‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2017 - 12:00
News ID: 430373
فونت
نفیس زکریا:
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ۔
نفیس زکریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں خطے کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ افغانستان کی بدتر صورتحال کے باعث خطے میں مخصوص حالات پیدا ہوئے جو خطے کے استحکام کے لئے خطرناک ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ دہشت گرد سب کے مشترکہ دشمن ہیں تمام ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دینا ہوگی، انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہیں۔

نفیس زکریا عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری خونریزی کو روکنے میں کردار ادا کرے۔

 پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان دنوں امریکا کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور وفد کی وزیرخارجہ و سیکرٹری خارجہ پاکستان سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ملاقاتوں میں امریکی وفد کو آپریشن رد الفساد، ضرب عضب اور خیبرفور کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬