رسا نیوز ایجنسی کی اے ایف پی سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف بیان کا خير مقدم کیا ہے جبکہ روس ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر کے بیان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ معاہدے کا محفوظ رہنا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار افسوس ناک ہے، تاہم سعودی عرب نے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ایران سے متعلق ٹرمپ کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی سازش کررہا ہے اور اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ کا ڈانس اور اس کی حمایت عالم اسلام کے لئے شرم آور ہے کہ خانہ خدا کا متولی عالمی شیطانی طاقت کے ساتھ ڈانس اور رقص اور اس کی حمایت کررہا ہے جبکہ پوری دنیا امریکی صدر کے شیطانی منصوبوں کے خلاف ہے اور خانہ کعبہ کا متولی اس کے ساتھ ہے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰