رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت میں سماجی امور کے شعبے کے سربراہ سید محمد ہادی ایازی نے کہ جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بنگلادیش کے دورے پر ہیں، روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے پر بنگلادیش کی حکومت اور عوام کو سراہا اور پناہ گزینوں کو بہتر میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے انجام دیئے جانے والے اقدامات میں تیزی لانے پر تاکید کی -
ایازی نے مزید کہا کہ ایران، علاقے میں پانی اور سیور سسٹم کی حالت کے پیش نظر طبی مدد فراہم کرنے کے لئے بنگلادیش کے ساتھ تعاون کرنےکے لئے تیار ہے-
اس ملاقات میں بنگلادیش کی وزارت صحت کے حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی تعریف کی اور بین الاقوامی اداروں میں میانمار حکومت کی مذمت کرنے اور میانمار کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا-
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی اور وزارت صحت کے اعلی حکام اور ماہرین کا ایک اعلی سطحی وفد میانمار کے مسلمانوں کی امداد اور حفظان صحت کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰