14 October 2017 - 11:52
News ID: 430369
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو سب سے بڑا عالمی خطرہ قرار دیا ہے۔
علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی لاریجانی نے روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں اجتماعی سیکورٹی معاہدے کی تنظیم سی ایس ٹی او کے دسویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت سیکورٹی سے متعلق مسائل اہم ترین چیلنجوں کی شکل میں حکومتوں کے سامنے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک دوسرے ملکوں کے سیکورٹی کے تحفظات پر توجہ دیئے بغیر اپنی سیکورٹی کو یقینی نہیں بناسکتا۔اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ تشدد آمیز انتہا پسندی اور دہشت گردی انتہائی تباہ کن عالمی خطرے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام، عراق، یمن، افغانستان اور لیبیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے نتیجے میں ہزاروں انسان جاں بحق اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ بعض عالمی طاقتوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں نے مشرق وسطی میں بحرانوں کو جنم دیا اور خطے کے ملکوں کی خود مختاری، قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی کی۔

انھوں نے کہا کہ اس کی مثالیں عراق اور شام میں نمایاں طور پر دیکھی جاسکتی ہیں جہاں سامراجی پالیسیاں دہشت گرد گروہوں کے وجود میں آنے، خانہ جنگی، داخلی بحران، بدامنی اور بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام پر منتج ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا کی اسٹریٹیجی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ اس کے ساتھ کھیلنا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے مشرق وسطی میں بحران کو باقی رکھا ہے تاکہ اس کے اسلحے فروخت ہوتے رہیں۔ اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ہمیں اپنے علاقوں میں امریکا اور نیٹو کی افواج کی موجودگی کی مخالفت کرنی چاہئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬