‫‫کیٹیگری‬ :
14 October 2017 - 12:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430374
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی گیند امریکی کانگرس کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگرس کے ساتھ تعاون کرے گي۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی گیند امریکی کانگریس کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگریس کے ساتھ  تعاون کرے گي۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے جو ایرانی عوام کا مال تاراج کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ ایران لبنان کے دہشت گرد گروہ حزب اللہ کی حمایت کررہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ،طالبان، القاعدہ اور حماس جیسے دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہا ہے۔۔

حزب اللہ  لبنان نے دو بار بیروت میں امریکی سفارتخانہ کو بم سے اڑایا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کو وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نقائص کو دور کرنے کے لئے کانگرس کے ساتھ تعاون کرے۔ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی ایران سے ڈیل اب تک کی سب سے بری ڈیل ہے جس میں امریکہ شامل ہوا۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں اس معاہدے کی تائيد نہیں کرتا امریکی حکومت اور کانگرس ملکر اس کے نقائص کو دور کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬