‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2017 - 17:14
News ID: 430411
فونت
حجت الاسلام اقبال بہشتی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا : مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بطور احتجاج کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے جسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اس میں ہمیں دیگر جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقبال بہشتی نے کہاہے کہ ایٹمی قوت ہونے اور مخصوص جغرافیائی محل وقوع کے پیش نظر عالمی صیہونی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو دشمن ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھائے گا ۔

انہوں نے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بطور احتجاج کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے جسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اس میں ہمیں دیگر جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال بہشتی نے کہا کہ قیام پاکستان میں شیعہ سنی دونوں کی قربانیاں اور خون شامل ہے لیکن ستر یا اسی کی دہائی میں حالات تبدیل ہوئے اور ہماری اپنی ہی حکومتیں ملکی سلامتی کے مفاد کے خلاف عالمی قوتوں خصوصا امریکہ کی آلہ کار بن گئیں جس سے فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی اور کشیدگی نے جنم لیا اور اس موقع سے دشمنوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا ۔

انہوں نے بیان کیا : ہم تو شروع دن سے اس کا رونا روتے رہے ہیں لیکن ہماری بات کسی نے نہ سنی اور آج پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ نوے کی دہائی میں طالبان ،2000ء میں القاعدہ 2010میں داعش کی تشکیل میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے پہلے ان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے عراق ایران افغانستان یمن کے امن وامان کو تہس نہس کیا گیا اب دشمن کی نظریںبیس کروڑ مسلمانوں کے ملک ایٹمی قوت پاکستان پر ہیں اسی مقصد کے لیے افغانستان کے علاقہ تورا بورا کو داعش کا گڑھ بنا کر جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان تک ہر طرح کا سامان پہنچایا جا رہا ہے وہاں طالبان کو تباہ کرنا بھی داعش کے لیے راہ ہموار کرنا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : موجودہ صورت حال میں ہمیں شدید خطرات لاحق ہیں اس تناظر میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ء کی ضرورت ہے لیکن ہماری مقتدر قوتیں اور چھپی کالی بھیڑیں اپنے متعصبانہ اور جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے حالات مزید خراب کرنے میں مصروف ہیں اور شیعہ سنی کے مسئلے پید اکیے جارہے ہیں ملکی وحدت کی علامت سمجھی جانے والی مجلس وحدت مسلمین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اس کے مقابلے میں ایک ایسی کالعدم تنظیم جس کا بیس کیمپ انڈیا میں موجود ہے اور وہاں پاکستان کے پرچم نظر آتش کرنے کے واقعات ہو چکے ہیں اور اس تنظیم کے داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کے علاوہ دہشت گردی کے متعد د واقعات حتی کہ صحابہ کے مزارات پر حملوں اور سوات میں مردوں کو قبروں سے نکال کر انھیں پھانسی دینے جیسے شرمناک اقدامات بھی ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں ۔

انہوں نے کہا : دوسری طرف ہم سنی اتحاد کونسل امت مصطفی اور امن کی داعی دیگر جماعتوں کے تعاون سے نہ صرف اتحاد و اتفاق کا نعرہ بلند کررہے ہیں بلکہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے لیے عملی جہدوجہد کررہے ہیں اس کے باوجود ہمارے بعض عاقبت نااندیشن توازن برقرار رکھتے ہوئے ہمارے لوگوں کوغیر قانونی طورپر گھروں سے اٹھا رہے ہیں جن پر کوئی مقدمہ ایف آئی آر یا کوئی جرم بھی نہیںابھی تک پورے ملک سے ہمارے ایک سو تیس لوگ غائب ہیں جن کا کوئی پتہ نہیں ان کے گھر ماتم کدے بنے ہوئے ہیں ہمارے رابطے کرنے ، احتجاج ، بھوک ہڑتال کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو پھر ہم نے دیگر جماعتوں کے تعاون سے بطور احتجاج کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : ہر جمعہ کو ہمارے علماء اور کارکن خود جاکر رضاکارانہ طورپر گرفتاری پیش کرتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمارے خلاف جاری مساویانہ سلوک کے خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اس تحریک کا دائرہ پورے ملک تک بڑھائیں گے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬