![حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد یزبک](/Original/1395/08/17/IMG13510573.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ محمد یزبک حزب الله لبنان کے دینی شعبے کے ذمہ دار نے قاسم مهدی مشیک کی شھادت کی سالگرہ پر القصر لبنان میں ہونے والے برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھداء استقامت کا خون ھرگز رائیگاں نہ جائے گا ۔
حجت الاسلام شیخ یزبک نے مزید کہا: ھرگز داخلی اور عالمی دھمکیاں یا پابندیاں اور دباو ہمیں اپنے اقداروں سے دست بردار نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: ہمارے سر فقط و فقط خدائے واحد کے مقابل جھکیں گے ، ٹرمپ اور امریکا سے وابستہ تمام افراد یہ جان لیں کہ حزب اللہ پوری طاقت کے ساتھ اپنے راستہ پر گامزن رہی گی اور ان کی چالیں خود ان کی جانب پلٹ جائیں گی ۔
حزب الله لبنان کے دینی شعبے کے ذمہ دار نے مزید کہا: استقامت ، ظلم و تاریکی ، سازشوں اور وحشی گری کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ، ہم ھرگز جہاد اور جانفشانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خدا کی عنایت سے پیروزی ہماری ہی ہوگی ۔
حجت الاسلام شیخ یزبک نے بیان کیا: استقامت عراق و شام کے مشترکہ بارڈر پر تعینات ہوچکی ہے اور ہمارے مجاہدین، دیرنہ دشمن امریکا کی انکھوں میں کانٹا بن کر کھٹک رہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸