‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 11:56
News ID: 430567
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملتان میں جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے مسائل فوری حل کئے جائیں، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کیلئے کسی بھی بڑے اقدام سے گریز نہیں کرینگے، ہم تصادم کی پالیسی نہیں بلکہ قربانی کی پالیسی پر کاربند ہیں۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی پابندی یا قدغن قابل قبول نہیں، آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں، علامہ ساجد علی نقوی نے زور دے کر کہا کہ ممبر رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقائد تشیع کے خلاف باتیں کسی صورت قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ سوتری وٹ ملتان کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے کہا کہ ہم اس ملک میں اتحاد امت مسلمہ کے بانی ہیں، آج تمام مسالک کی مسند صدارت پر موجود ہیں، ہمارا شعار وہی ہے جو امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا ہے، دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوگا، ہم اس کے خلاف ہیں، زائرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل رابطے میں ہیں، زائرین کی توہین ہو رہی ہے، انتظامیہ زائرین کو بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنے سے قاصر ہے، میں پیغام دے چکا ہوں کہ اس راستے کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس کے لئے کسی بھی بڑے اقدام سے گریز نہیں کریں گے، ہم تصادم کی پالیسی نہیں بلکہ قربانی کی پالیسی پر کاربند ہیں۔

علاوہ ازیں حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ملتان میں امام بارگاہ زینبیہ میں منعقدہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سالانہ کنونشن میں شرکت کی اور نوجوانوں سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم، شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬