‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 10:36
News ID: 430559
فونت
حجت الاسلام بندانی نیشابوری:
حوزه علمیہ قم کے استاد نے کہا: حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے دوران حکومت و امامت میں دشمن نے بارہا و بارہا آپ کو قتل کرنے کی کوشش کی مگر حضرت نے حساس حالات میں بھی اسلام کی حفاظت کی اور اسے منحرف ہونے سے بچا لیا ۔
حجت الاسلام عبدالحسین بندانی نیشابوری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام عبدالحسین بندانی نیشابوری نے گذشتہ شب حضرت آیت الله وحید خراسانی کے دفتر میں یوم شھادت امام حسن مجتبی(ع) کے موقع پر ہونے والی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسن مجتبی(ع) ۱۵رمضان تین ہجری کو شھر مدینہ میں پیدا ہوئے اور سَن 50 هجری کو 47 سال کی سِن میں جعده بنت اثعش کے ہاتھوں شھید کردئے گئے ۔

انہوں نے مزید کہا:  حضرت کا دوران امامت 10 سال تھا ، امام حسن مجتبی(ع) امیرالمومنین علی علیہ السلام اور حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے پہلے بیٹے ہیں ، حضرت کا دوران امامت نہایت دشوار دوران امامت ہے ، حضرت کے دوان امامت میں شیعہ کشی کی جارہی تھی اور معاویہ کے حکم سے نماز جمعہ کے خطبے میں حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کو گالیاں دی جارہی تھیں اور ان کی شان میں گستاخیاں عام ہوگئیں تھیں ۔

حوزه علمیہ قم کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسن(ع) کے صلح نامہ کی پہلی شرط یہ تھی کہ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی کسی بھی منبر سے بے احترامی نہ کی جائے گی کہا: اهل بیت(ع) نے نہایت مظلومیت کے ساتھ امامت کے فرائض انجام دئے ، نہایت دشوار حالات سے روبرو تھے، امام حسن مجتبی(ع) نے ان سخت حالات میں بھی اسلام کو منحرف نہ ہونے دیا ۔

انہوں نے مزید کہا: امام مجتبی(ع) کے دور امامت میں جس قدر شیعہ دباو میں تھے اور مارے گئے اس مثال نہیں ملتی حتی بارہا حضرت کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی مگر حضرت نے اپنی ذمہ داریوں سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا اور اسلام کو مٹنے سے بچایا  ۔

حجت الاسلام بندانی نیشابوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسن(ع) بہت ساری مشکلات کے روبرو صبر سے کام لیا کرتے تھے کہا: شیخ مفید اور دیگر بزرگان 7 صفر آپ کا یوم شھادت مانتے ہیں ، حضرت اس قدر مظلوم تھے کہ خود ان کی بیوی نے ہی انہیں زہر دے کر شھید کردیا  ۔

انہوں نے بیان کیا: امام مجتبی(ع)  کی عظمت میں یہ یہی کافی ہے کہ کینہ توز دشمن بھی آپ کی عظمت و بلندی کا معترف ہے اور اپ کے تعریف میں اشعار کہے ہیں ، امام حسن(ع) نے حتی اپنے باپ کے قاتلوں کے ساتھ بھی حسن سلوک اور خوش رفتاری سے کام لیا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬