28 October 2017 - 11:43
News ID: 430563
فونت
امیر قطر:
قطر کے بادشاہ نے قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عرب ممالک نے قطر کا اقتصادی اور سیاسی محاصرہ کیا تو اس وقت قطر کے پاس واحد راستہ ایران سے مدد مانگنے کا تھا۔اور ایران نے انسانی بنیادوں پر قطر کو غذا ، دوا اور طبی امداد بھی فراہم کی۔
قطر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں قطر کا محاصرہ کرنے والے عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عرب ممالک نے قطر کا اقتصادی اور سیاسی محاصرہ کیا تو اس وقت قطر کے پاس واحد راستہ ایران سے مدد مانگنے کا تھا۔اور ایران نے انسانی بنیادوں پر قطر کو غذا ، دوا اور طبی امداد بھی فراہم کی۔

قطر کے بادشاہ نے کہا کہ قطر کے امور میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، قطرکا استقلال قطر کی ریڈ لائن ہے ۔ قطر کے امیر نے کہا کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگي ختم کرنے کے سلسلے میں قطر امریکی صدر کی کمیپ ڈیویڈ میں اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کی حمایت کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے اس کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کردیئے تھے۔ اور قطر کو اس بحران میں سب سے پہلے ایران اور پھر ترکی نے مدد فراہم کی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬