‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 11:51
News ID: 430566
فونت
غلام علی خوشرو :
ایران کا کہنا ہے کہ خواتین دہشت گردی اورانتہاپسندی کی بنیادی متاثرین ہیں۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےعام اجلاس میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں امن اور استحکام کے قیام میں خواتین کا اہم کردار ہے تاہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بنیادی متاثرین بھی خواتین ہی ہوتی ہیں.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ عراق اور شام میں دہشتگرد گروہوں کے خاتمے سے خواتین کے خلاف جرائم بھی ختم ہو جائیگی اس لئے کہ اس قسم کے تکفیری گروہوں کا کرداران کی فکری کج روی پرمبنی ہے جو دوسروں سے نفرت پراستوار ہے۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ مشرق وسطی کے بہت سے ممالک میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں نے اپنے بہتر مستقبل کے حوالے سے اپنی امیدوں پر پانی پھرتے ہوئے دیکھا ہے.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ثبوتوں اور حقیقت پر مبنی تاثرات سے اس بات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ امن اور مصالحت کے عمل میں خواتین کی شمولیت اور دنیا کے مختلف علاقوں میں امن و استحکام کے قیام میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے.

انہوں نے ایرانی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خواتین متحرک ہیں اورایرانی معاشرے کا لازمی حصہ ہیں اور سیاسی اموراور انتخابات میں ان کا بھر پور اور فعال کردار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬