25 October 2017 - 23:19
News ID: 430534
فونت
کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے سابقین و علماء اور سابقہ ڈویژنل صدور بھی شرکت کریں گے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر علی زیدی کے زیر صدارت ڈویژنل دفتر المصطفی ہاؤس لاہور میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کنونشن عاطف نواب نے شرکا کو بتایا کہ کنونشن کی رابطہ و تشہیراتی کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔

لاہور ڈویژن کا 45 واں مہدویت امید بشریت کنونشن 5 نومبر کو المصطفیٰ ہائوس میں ہوگا۔

کنونشن میں لاہور ڈویژن کے تعلیمی اداروں کے طلبا، سینئرز کارکنان اور علما کرام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنونشن میں آئی ایس او کے سابقین و علماء اور سابقہ ڈویژنل صدور بھی شرکت کریں گے۔

کنونشن میں تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مہدویت امید بشریت کانفرنس بھی ہوگی جس سے علامہ حیدر موسوی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ کنونشن کے اختتام پر نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب اور اعلان ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬