‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2017 - 11:40
News ID: 430562
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی :
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی و وسائل کے بارے میں ہرگز مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
آیت اللہ امامی کاشانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران کی دفاعی توانائی کے بارے میں دشمنوں کی جانب سے مذاکرات سے متعلق پیشکش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائی کے بارے میں مذاکرات نہیں ہو سکتے اور ایرانی حکام دفاعی طاقت و توانائی کو مضبوط بنانے کی کوشش بدستور جاری رکھیں گے۔

انھوں نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے دورہ تہران اور رہبر انقالاب اسلامی سے  ان کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراقیوں کو چاہئے کہ امریکیوں پر ہرگز کوئی اعتماد نہ کریں اس لئے کہ جس نے بھی امریکہ پر اعتماد کیا وہ تباہ ہو گیا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کو حاصل ہونے والی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی ان قوتوں نے اپنے ملک کو تقسیم ہونے سے بھی بچایا ہے اور اس سلسلے میں عراق کی مرجعیت، حکام، مسلح افواج اور عوام سب کا کردار نمایاں رہا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ایران سے امریکہ کی دشمنی و عداوت کا مظہر ہے اس لئے کہ امریکہ ایرانی قوم کی شجاعت و شہادت کےجذبے سے آراستہ فکر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے اربعین حسینی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کیا جانے والا پیدل مارچ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پوری دنیا کے لوگوں نے ظلم کے خلاف جدوجہد، شہادت و فداکاری پر مشتمل نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین علیہ السلام  کی راہ کا انتخاب کرلیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اللہ تعالی  کی بندگی اور عبادت کو انسان کی نجات اور فلاح کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے کہا کہ انسان کو اپنی پوری زندکی میں اللہ تعالی کی بندگی کرنی چاہیے اگر انسان کا رابطہ اللہ تعالی سے قریب تر رہے گا تو وہ گناہ اور معصیت سے اتنا ہی دور رہے گا  لیکن اگر انسان کا رابطہ اپنے معبود سے دور ہو جائے تو وہ گناہ اور معصیت میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬