رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے متولی اور حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نمازگزاروں کی شرکت میں حضرت امام حسین (ع) کے صحن مطهر منعقد ہوا کہا ، عراقی مجاہدین کی جانفشانیوں اور مجاہدت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ جلد از جلد ان مجاہدین کو داعش پر مکمل پیروزی عطا کرے اور عراق کی بچی ہوئی سرزمین کو ان خونخوار درندوں کے سے نجات دے ۔
انہوں نے مزید کہا: مجاہدین کو اربعین کے پروگرام میں شریک ہونے کا بہت شوق ہے مگر ملک کے حالات خراب ہونے اور بارڈروں پر جنگی حالات کے پیش نظر وہ اس الھی نعمت سے محروم ہیں ، ہم خداوند متعال سے دعا ہے کہ انہیں کئی گنا ثواب عنایت کرے ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کو نصیحتیں کرتے ہوئے کہا: زائرین ، اربعین کی معنوی فضا کا پاس و لحاظ رکھیں اور موکبوں کے ذمہ دار بھی زائرین کے ساتھ حسن سلوک اپنائیں ۔
انہوں نے سید الشهدا حضرت امام حسین(ع) کو پیروز میدان جانا اور کہا: نہضت حضرت امام حسین (ع) کا مقصد اور راستہ دونوں ہی مشخص ہے ، حضرت نے اسی بناء پر اپنے اصحاب کا انتخاب کیا تھا اور سبھی کامیاب بھی رہے ، ہم بھی حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کے اس راستہ کے اثرات کو فراموشی کے نظر نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں ، لہذا زائرین بیت المال کی حفاظت ، نظافت اور صفائی کی مراعات اور اول وقت نماز ادا کرنے کی کوشش کریں ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا: اربعین کی پیادہ روی مسائل اور شرعی احکامات کو جامہ عمل پہنانے کی امتحان گاہ ہے ، لہذا زائرین شرم و حیا کو دور رکھتے ہوئے کربلا معلی کے راستے میں موجود ہزاروں مبلغین سے اپنے سوالات کے جوابات دریافت کریں ۔
انہوں نے عراقی انتظامیہ اور موکبوں کے ذمہ داروں کو متنبہ کیا کہ ایام اربعین میں دھشت گردانہ کاروائی کی بہ نسبت ہوشیار رہیں اور کہا: دھشت گرد، انتظامیہ کے ہاتھوں منھ کی کھانے کے بعد زائرین سے بدلا لینے کے درپہ ہیں ، لہذا عراقی انتظامیہ زائرین کی حفاظت میں سارے امکانات کو بروی کار لائے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵