‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2017 - 12:28
News ID: 430525
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
وفود سے گفتگو میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کر کے قوم کے غیض و غضب کو دعوت دے رہی ہے، ہماری حکومت امریکی وزیر خارجہ کے سامنے دب کر نہیں ڈٹ کر بات کرے، ن لیگ نااہل، ناکام اور نالائق لیگ بن چکی ہے، انتخاب سے پہلے احتساب ضروری ہے تاکہ کرپشن کے پیسے سے الیکشن اغوا کرنیوالوں کو سیاست بدر کیا جا سکے، سیاست کی تطہیر نہ ہوئی تو کرپٹ لوگ حرام کی کمائی والے پیسے کے زور پر پھر جیت جائیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی سعودی عرب کے ذریعے این آر او کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، درباری علماء رانا ثناءاللہ کے وکیل صفائی نہ بنیں، حکومت ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو بچانا چاہتی ہے، نیب میگا کرپشن سیکنڈلز کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ (ن) لیگ کی سیاست کرپشن، کرسی اور کمیشن کی سیاست ہے، مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرنے والوں سے قوم پوچھتی ہے کہ ملک کو کیوں لوٹا، ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر معیشت مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ نااہل، ناکام اور نالائق لیگ بن چکی ہے، انتخاب سے پہلے احتساب ضروری ہے تاکہ کرپشن کے پیسے سے الیکشن اغوا کرنیوالوں کو سیاست بدر کیا جا سکے، سیاست کی تطہیر نہ ہوئی تو کرپٹ لوگ حرام کی کمائی والے پیسے کے زور پر پھر جیت جائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کو شرعی توبہ نہ کرنے کا خمیازہ آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا، شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون کو برطرف نہ کرکے عاشقان رسول کو مایوس کیا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ہماری حکومت امریکی وزیر خارجہ کے سامنے دب کر نہیں ڈٹ کر بات کرے، امریکہ افغانستان میں داعش کو مضبوط کرکے پاکستان میں بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ حکومت ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کر کے قوم کے غیض و غضب کو دعوت دے رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬