25 October 2017 - 12:18
News ID: 430522
فونت
خبری ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے اپنی سرکوبگرانہ پالیسی اور کارروائی کو جاری رکھتے ہوئےقطیف اوراحساء کے علاقوں سے کئی بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
قطیف

رسا نیوز ایجنسی کی مرآه‌ الجزیره سے رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے اپنی سرکوبگرانہ پالیسی اور کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتےقطیف اوراحساء کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور اسی طرح چیک پوسٹوں پر کارروائی کرتے ہوئے کئی بے گناہ سعودی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کے روزالعوامیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد منیرالزاهر کو سعودی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا تاحال اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سعودی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے اسی طرح قطیف سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان عبدالستارالمحروس کوگرفتار کرکے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

عبدالستارالمحروس جولائی 2016 میں گرفتار ہونے والےیوسف المحروس کے بھائی ہیں۔

سعودی اہلکاروں نے اسی طرح  جمعرات کے روزمحمد علی الزنادی کو بھی گھر جاتے ہوئےگرفتار کر لیا تھا۔

انسانی حقوق کے ذرائع نےقطیف اوراحساء کے علاقوں سے سعودی نوجوانوں کی بلا وجہ گرفتاری کی مذمت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬