رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، گلگت میں یوم حسین علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
سٹی پارک گلگت میں میں منائے جانیوالے یوم حسین علیہ السلام کی تقریب کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کیجانب سیکورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے۔
انتظامیہ نے یادگار چوک پر کنٹینر کھڑی کرکے شہر کی طرف جانے والے راستے بند کیے اور صرف شہید ملت روڈ کو کھلا رکھا گیا تھا۔
شہید ملت روڈ سے سٹی پارک کے داخلی دروازے پر پولیس کی نفری تعینات تھی، جو لوگوں کی تلاشی لے کر جلسہ گاہ جانے کی اجازت دیتی۔
سٹی پارک کے چاروں طرف پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک اوراسسٹنٹ کمشنر گلگت انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔
سٹی پارک میں منائے جانے والے یوم حسین علیہ السلام کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء و عمائدین شریک تھے۔
تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین حجت الاسلام راحت حسین الحسینی نے امام حسین علیہ السلام کی ذات کو مسلمانوں کا نکتہ اتحاد قرار دیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین نے اسلام و پاکستان کی سربلندی اور استحکام کو ذریعہ قراد دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰