23 October 2017 - 11:38
News ID: 430499
فونت
یمن پرسعودی اتحاد کی جارحیت پر یمنی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
  یمنی فوجی

 رسا ںیوز ایجنسی کی المیادین سے رپورٹ کے مطابق، رواں ماہ اکتوبر میں یمن کی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے کم سے کم 49 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر یمنی سرکاری فوج اورعوامی رضاکار فورسز کے حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے الھاملی نامی علاقے پر کلسٹر بم گرائے جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج نے سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شمال مغربی تعز میں منصور ہادی کے اہلکاروں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بیضاء میں منصورہادی کے حمایت یافتہ القاعدہ کے دہشت گردوں کا ایک حملہ پسپا کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں القاعدہ کے متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں۔

یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے دس ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر چلنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت کا قیام ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬