‫‫کیٹیگری‬ :
23 October 2017 - 11:23
News ID: 430494
فونت
افغانستان میں صوبیدار فاریاب کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ شب ناشناس افراد نے شھر «قیصار» میں تین عالم دین کو گولیاں مار کر قتل کردیا ۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں صوبیدار فاریاب کے ترجمان احمد جاوید بیدار نے شھر قیصار کے موضع «بورغن» میں گذشتہ شب ناشناس افراد کے ہاتھوں تین عالم دین کو گولیوں کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ۔

انہوں نے مزید کہا: گذشتہ شب چار عالم دین ایک مکان میں مہمان تھے کہ گھر سے نکلتے وقت دو ناشاس افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جس کے نتیجہ میں تین عالم دین موقع پر جان بحق ہوگئے اور ایک عالم دین شدید زخمی ہوگئے ۔

صوبیدار فاریاب نے کہا: ابھی تک اس دھشت گردانہ کاروائی کی علت واضح نہیں ہوسکی ہے اور کسی گروہ یا فرد نے اس حملہ ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جو مکمل ہونے کے بعد قوم کے سامنے پیش کردی جائے گی ۔

واضح رہے کہ فاریاب ، افغانستان کا شمالی صوبہ اور ترکمنستان کے بارڈر کا علاقہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬