‫‫کیٹیگری‬ :
23 October 2017 - 11:43
News ID: 430501
فونت
شاہ اویس نورانی:
لاہور میں منعقدہ شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ماڈل پاکستان میں نہیں چل سکتا، غیر سیاسی قوتیں جمہوریت کیخلاف سازشوں سے باز آ جائیں، پاناما پیپرز میں شامل تمام شخصیات کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا، سیاستدانوں کو آپس میں لڑا کر غیر جمہوری قوتیں اپنا الو سیدھا کر رہی ہیں۔
شاہ اویس نورانی

 رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے لاہور میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں شروع ہو چکی ہیں، انتخاب سے پہلے احتساب کی سازشی سوچ خطرناک ہے، ایک بار الیکشن ملتوی ہو گئے تو پھر لمبے عرصے تک الیکشن نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف مالی نہیں اخلاقی کرپشن کا بھی سامنا ہے، اسلام کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کا جینا حرام کر دیں گے، ہماری سیاست کا مرکز و محور اسلام اور پاکستان ہے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش ماڈل پاکستان میں نہیں چل سکتا، غیر سیاسی قوتیں جمہوریت کیخلاف سازشوں سے باز آ جائیں، پاناما پیپرز میں شامل تمام شخصیات کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا، سیاستدانوں کو آپس میں لڑا کر غیر جمہوری قوتیں اپنا الو سیدھا کر رہی ہیں۔ جے یو پی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ جمعیت علماء پاکستان آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ملک بھر میں جے یو پی کی رکنیت سازی مہم شروع کی جا رہی ہے، عہدیداران و کارکنان رکنیت سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬