‫‫کیٹیگری‬ :
21 October 2017 - 12:58
News ID: 430472
فونت
پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
شاہد خاقان

رسا ںیوز ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق، استنبول میں پاک ترک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی ۔

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ترکی ہمارا دوست ملک ہےاوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین ترکی کے مفادات کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

اس موقع پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬