‫‫کیٹیگری‬ :
21 October 2017 - 12:47
News ID: 430469
فونت
برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پرقائم ہے۔
ایران جوہری معاہدہ

رسا ںیوز ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے گزشتہ روزبرسلز میں یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے اختتام پرصحافیوں سے گفتگو میں ایران جوہری معاہدے کو مشترکہ سیکورٹی مفادات کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اس معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے.

اس موقع پرانہوں ںے کہا کہ یورپ، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے کئے جانے والے وعدوں کے نفاذ کے لئے پُرعزم ہے.

برطانوی وزیراعظم  کاکہنا تھا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ایران جوہری معاہدے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی.

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی یورپی یونین کے اجلاس کے اختتام پرکہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے پُرعزم ہے.

در ایں اثنا یورپی یونین اور جنوبی کوریا نے دنیا میں مہلک تھیاروں کے عدم پھیلاو کو یقینی بنانے کے لئے ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کو اہم قرار دیا ہے.

اس عزم کا اظہار یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور جنوبی کوریا کی وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا کے مابین برسلزمیں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.

فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، شمالی کوریا اور ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کے روز یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے آغاز سے پہلے کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدے میں یورپی یونین اور خطے کا سیکورٹی مفاد ہے لہذا ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کے اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے. /۹۸۹۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬