اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور افغانستان کے شہر غور میں دو شیعہ مساجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں غیر اسلامی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی قراردیا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور افغانستان کے شہر غور میں دو شیعہ مساجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں غیر اسلامی ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی قراردیا ہے۔
بہرام قاسمی نے افغان حکومت ، عوام اور دہشت گردانہ حملوں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظءار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کے خامتہ اور نابودی تک افغان حکومت اور افغان عوام کے ساتھ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے