‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2017 - 09:22
News ID: 431588
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: حضرت امام حسین(ع) کے شیعہ اور آپ چاہنے والے کربلا معلی کی جانب گامزن ہیں ، اس منزل میں اپنے ساتھ اپنے گھرانے کو بھی لئے ہوئے ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اپنے مالک اور امام کے پیروکار ہیں ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے کربلائے معلی کے انڈونیشین مسافرین سے ملاقات میں کہا: روایتوں میں آیا ہے کہ پروردگار عالم کربلا کے مسافرین کے ایام کو ان کی عمر کا حصہ شمار نہیں کرتا ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے بیان کیا: خداوند متعال زائر امام حسین(ع) کے ہر قدم پر نیکی لکھتا ہے ، ان ثوابوں کی بنیاد یہ ہے کہ حضرت سید الشھداء علیہ السلام نے امت کی نجات کے لئے کربلا کا رخ کیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام حسین(ع) کا یہ سفر اس بات کی نشانی ہے کہ خدا کے دین کی اتنی اہمیت ہے کہ انسان اس دین کی بقا میں اپنی اور اپنے بچوں کی جان کا نذرانہ پیش کرسکتا ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے تاکید کی : حضرت ابا عبدالله الحسین(ع) نے حتی اپنے ششماہے کو بھی اس راہ میں قربان کردیا تاکہ اپنی مظلومیت کو ثابت کرسکیں ، اگر یہ ششماہہ نہ ہوتا تو آج کے سیاستمدار اور سامراج یہ کہتے کہ حضرت امام حسین(ع) حکومت کی غرض سے کربلا میں آئے میں تھے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: اگر امام حسین(ع) کا مقصد سلطنت ہوتا تو آپ ہرگز میدان جنگ میں اپنی عورتوں اور بچوں کو نہ لاتے ، حضرت امام حسین علیہ السلام کا مقصد دین الھی کا احیاء تھا ، حضرت نے دنیا کو سمجھا دیا کہ یزید اور یزدی وہ بے دین ہیں جو حتی شیر خوار پر بھی رحم نہیں کھاتے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے بیان کیا: انہیں بنیادوں پر حضرت امام حسین(ع) کے شیعہ اور آپ چاہنے والے کربلا معلی کی جانب گامزن ہیں ، اس منزل میں اپنے ساتھ اپنے گھرانے کو بھی لئے ہوئے ہونا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ اپنے مالک اور امام کے پیروکار ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: امید ہے کہ آپ بھی ابا عبدالله الحسین(ع) کے خدمت گزار رہیں گے ، تمام محبوں کا وظیفہ ہے وہ کام کریں جس سے حضرت کا دل خوش ہو ، گناہوں سے دوری کریں کیوں کہ گناہ سے حضرت امام حسین(ع) کے دل ملول ہوتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬