‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2017 - 11:05
News ID: 431617
فونت
افغان صدر کا کہناہے کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے ممالک نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ خود اپنے ملک کی سیکیورٹی کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔
اشرف غنی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی سربراہ سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پاکستان سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے، اب یہ اسلام آباد پر ہے کہ وہ علاقائی امن کے لئے مثبت تعاون کرتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی امن کوششوں میں طالبان سے بات چیت بھی شامل رہی ہے۔

افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان سے ماضی میں بات چیت کامیاب رہی ہے، طالبان پرتشدد اور دہشت گرد کارروائیاں نہ کریں اس سے دوسرے دہشت گرد گروپوں کو بڑھاوا ملتا ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬