01 November 2017 - 11:09
News ID: 431619
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں جب بھی ایران کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا تہران بھی اس معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے کاٹسا قانون یا جامع پابندیوں کے قانون پر عمل درآمد کا وقت قریب آنے پر کہا کہ ایران بھی امریکی اقدام کا اسی طرح سے جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی استقامت اور رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے۔

دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے بھی کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی کسی بھی شق پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کی پابندی کررہا ہے انہوں نے ساتھ ہی ایران کے میزائلی پروگرام پر مذاکرات کے معاملے پر کہا کہ اس معاملے پر بھی کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬