رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر آراک سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام علی رودبارانی نے مسجد چهارده معصوم شھر اراک میں تقریر کرتے ہوئے کہا: : گناہ اور معصیت غم و حزن ، حیرانی و پریشانی کا سبب ہے نیز ایک گھںٹے شہوت پرستی انسان میں ڈر و خوف پیدا کرتی ہے ۔
حجت الاسلام رودبارانی نے خمس کے سلسلے میں حضرت آیت الله مکارم شیرازی کے ۱۴۸۰ ویں مسئلہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر خمس دئے بغیر کوئی معاملہ کریں تو خمس کی بقدر اس پیسے سے کیا ہوا معاملہ باطل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: مثال کے طور پر سال میں ایک لاکھ کی بچت ہوئی، اس ایک لاکھ کا بیس ہزار خمس بنتا ہے ، لہذا اسی ہزار کی بہ نسبت معاملہ صحیح ہے اور بیس ہزار کی بہ نسبت معاملہ باطل ہے مگر یہ کہ حاکم شرع کی اجازت ہو ۔
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں عبدالله بن جعفر کے ذریعہ مکہ کے گورنر کی طرف سے حضرت امام حسین(ع) کے لئے امان نامہ لائے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عبدالله بن جعفر نے مکہ کے گورنر سے حضرت امام حسین(ع) کے امان نامہ لیا مگر حضرت نے قبول نہیں کیا اور اس امان نامے کے جواب میں مکہ کے گورنر کو تحریر کیا کہ « فانه لم یشافق الله و رسوله من دعا الی الله عزوجل و عمل صالحا و قال: اننی من المسلمین و قد دعوت الی الامان و البر و الصله فخیرالامان امان الله و لن یومن الله یوم القیامه من لم یخفه فی الدنیا فنسال الله مخافه فیالدنیا توجب لنا امانه یوم القیامه فان کنت نویت بالکتاب صلتی و بری فجزیت خیرا فی الدنیا والاخره و السلام» خدا کی حمد و ثنا ، اس کی تعریف اور اس کے رسول پر درود و سلام کے بعد تحریر کررہا ہوں کہ ہم نے ہرگز خدا اور اس کے رسول کی مخالفت اور دشمنی نہیں کی ہے ، جو خدا کی جانب دعوت دے رہا ہے ، اعمال صالح انجام دے رہا ہے اور اپنے پورے وجود سے اس بات کو کہ رہا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں ، تم مجھے امان ، نیکی اور سکون کی جانب دعوت دیتے ہو جبکہ میرے لئے بہترین امان خدا کا امان ہے ، وہ قیامت کے دن ان لوگوں کو جو اس کا خوف نہیں کرتے امان نہ دے گا ، ہم دنیا میں اس کی جلالت سے خوف کی دعوت دیتے ہیں تاکہ قیامت کا سکون فراہم ہوسکے ، اگر تم میرے خیر خواہ ہو تو خداوند تمہیں دنیا و آخرت دونوں میں جزاء عنایت کرے والسلام ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خدا سے امان حاصل کرنے میں اُس کا خوف ضروری ہے ، حضرت امام حسین(ع) اپنی دعاوں میں دنیا میں خدا سے خوف کی دعا کر رہے ہیں کہا: شھدائے کربلا خدا سے خائف اور نماز خواں تھے ، شھدائے کربلا نے دل میں خدا کے خوف کے ساتھ مکمل بہادری اور شجاعت کے ساتھ یزیدی دشمنوں کا مقابلہ کیا ، دشمن کے مقابل حضرت امام حسین(ع) کی شجاعت بھی خدا سے خوف کی بنیاد پر تھی ۔
حجت الاسلام رودبارانی نے معاشرے میں پھیلتے ہوئے ڈپریشن کی بنیاد گناه، کینہ، حسد، تجمل گرائی اور دوسروں کی زندگی پر نگاہ گاڑنا ہے کہا: مرحوم آیت الله بهجت(ره) فرماتے ہیں کہ اگر پرسکون زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو ہمیشہ اپنے سے نیچے کے افراد کی زندگی کو دیکھو ۔/۹۸۸/ ن۹۷۱