‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2017 - 11:12
News ID: 431620
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن اسے عوام میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔
حسن روحانی ، علی لاریجانی اور صادق لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روزپارلیمنٹ کے اسپیکراور چیف جسٹس کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں مغربی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کے باہمی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکیوں کی اصلی سازش ملک کے اقتصادی مستقبل اور ترقی کے سلسلے میں ہمارے عوام کو شک میں مبتلا کرنا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ملک کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی نشست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں ملک کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی اور امریکی پابندیوں اور ان پابندیوں کا مقابلہ کئے جانے کے طریقوں کے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی سازشوں کے خلاف ایرانی عوام کے باہمی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا مقصد ہماری قوم کو مایوس کرنا ہے مگرایرانی قوم نے انھیں دوٹوک جواب دے دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں علاقے میں بدامنی اور ممالک کے درمیان تنازعات کا پیدا کرنا چاہتی ہیں تاہم علاقائی مسائل غیرملکیوں کی مداخلت کے بغیر اور خطے کے ممالک کے باہمی تعاون سے حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مغربی طاقتوں کی جانب سے خطے کی جغرافیائی تبدیلی کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس قسم کے عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور علاقائی ممالک مستقبل قریب میں دہشت گردانہ سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

یاد رہے کہ کل پیر کے روز تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر روحانی،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی اورعدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی کے مابین ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬