‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2017 - 11:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 431618
فونت
میجر جنرل باقری:
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی درایت اور قوت و توانائی کے نتیجے میں اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران اس پوزیشن میں ہے کہ امریکہ اور علاقے میں اس کے حوالی ایران پر فوجی حملے کے ناممکن ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔
جنرل باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے منگل کے روز شمال مغربی ایران کے شہر ارومیہ میں دفاعی سیکورٹی سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تسلط پسندانہ نظام کی ہر سازش ناکام ثابت ہوئی ہے، کہا کہ امریکہ کی جانب سے تیار کیا جانے والا کوئی بھی منصوبہ ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کو نہیں روک سکے گا۔

انھوں نے عراق و شام میں تکفیری دہشت گردوں کو حاصل ہونے والی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہو‏ئے کہا کہ مرجعیت، حکومت، قومی اقتدار، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نتیجے میں عراق و شام میں دہشت گرد اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل باقری نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں کے دوران علاقے میں تکفیری دہشت گردی پر منتج ہونے والے افکار کا فروغ عالمی سامراج کا اہم ترین حربہ رہا ہے، کہا کہ عالمی استکبار علاقے میں دہشت گردوں کے ذریعے ہی مختلف ملکوں کی حکومتوں کا تختہ پلٹ کر ان ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا تھا مگر یہ ساری سازشیں شکست سے دوچار ہوگئیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے بھی اپنے ایک خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آج پورے عالمی سامراج اور امپریل ازم کی شکست کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ماضی سے کہیں زیادہ طاقت و توانائی کے ساتھ اپنی راہ کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

انھوں نے تہران میں منگل کے روز تشدد سے عاری دنیا کے زیر عنواں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، تسلط پسندی اور سامراجیت سے عاری دنیا وجود میں آ جائے گی۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ ایران ہر طاقت کا ٹھوس جواب دے گا اور امریکہ جتنا دباؤ بڑھاتا رہے گا اپنی دفاعی توانائی کو بڑھانے کے لئے ایرانی عوام کا عزم اور زیادہ پختہ اور مستحکم ہوتا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی میزائل توانائی کے بہانے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ ان پابندیوں کا اصل مقصد ایرانی عوام پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکی خباثتوں کا مشاہدہ کیا ہے اور وہ اپنی دفاعی توانائی کے بارے میں امریکی ہٹ دھرمی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہر قوم کو دفاعی ہتھیاروں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ایرانی قوم بھی ضرورت کے تمام دفاعی ہتھیار اپنے پاس رکھے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬